“یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے، “شیخ رشید کا اپوزیشن پر کاری وار

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 23 مارچ کو اسلام آباد میں مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اگر آپ قانون کو ہاتھ میں لیں گے تو ہم بھی آپ کو ہاتھ میں لیں گے، اگر کوئی ایسی غلطی کی جس کا جمہوری نقصان ہوا تو یہ ان کا نقصان ہو گا۔اسی حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بار پھر اپوزیشن کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا ہےکہ نہ ہم جا رہے ہیں اور نہ آپ اس قابل ہیں کہ آرہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ منہ اور مسور کی دال عدم اعتماد لائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو اہم بین الاقوامی شخصیات پاکستان آ رہی ہیں، اپوزیشن اپنا لانگ مارچ آگے پیچھے کر لے۔دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے 25 جنوری کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سمیت تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔

close