ساڑھے چھ ہزار روپے ماہانہ قسط میں ساڑھے تین مرلے کا مکان، متوسط طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کردیا۔ایوانِ وزیراعلیٰ لاہور میں کم آمدن والے افراد کیلئے پیری اربن ایریا میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔وزیراعلیٰ نے3 تحصیلوں میں گھروں کی الاٹمنٹ کیلئے بٹن دبا کر قرعہ اندازی کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ ساڑھے 17 لاکھ روپے کا ساڑھے 3 مرلے کا گھر 20 سال کیلئے 6ہزار 526 روپے ماہانہ قسط پر ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ پرائم منسٹر پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ پی ٹی آئی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے، پہلی بار بے گھر لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کی جانب عملی قدم اٹھایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ہر تحصیل اور ضلع میں پیری اربن ایفورڈایبل ہاؤسنگ اسکیمیں بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پیری اربن ایریا میں ایفورڈایبل ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں133 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، پنجاب حکومت کم آمدن والے افراد کو 10 ہزار روپے فی مرلہ کے امدادی نرخ پر سرکاری اراضی فراہم کر رہی ہے۔

close