موٹروے پر شدید دھند، کہاں کہاں سے بند کر دیا گیا؟ سفر سے پہلے تفصیلات جان لیں

لاہور(پی این آئی) شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے ٹریفک کے لیے بند کردئیے گیے ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے سمندری تک ، موٹر وے ایم 11لاہور سے سیالکوٹ تک، موٹروے ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔

موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔شہری دھند کے دوران سفر میں فوگ لائٹس استعمال کریں،شہری موٹروے پر سفر کے حوالے سے رہنمائی کے لیے کسی بھی وقت ہیلپ لائن 130 استعمال کرسکتے ہیں۔

close