وزیراعظم عمران خان سے متعلق بڑا فیصلہ، تین ماہ میں کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خبر دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) مشیر زراعت سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایک نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین مہینے میں بہت کچھ ہونے والا ہے اور حکومت یا عمران خان سے متعلق 3 ماہ میں ہی فیصلہ ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ پہلے بھی کہاتھا کہ اگلے 3 مہینے اہم ہیں، آئندہ 3 ماہ میں بہت کچھ ہونے والا ہے۔

منظور وسان نے کہاکہ گڑ بڑکچھ زیادہ ہے حالات کچھ زیادہ خراب نظرآرہے ہیں تاہم راستہ نکلے گا، اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھیں گی اور مائنس ون کی بات ہوگی، مائنس ون بھی ہوسکتا ہے ماضی میں ایسا ہوا ہے ، تین مہینوں میں فیصلہ کرنا ہے کہ مائنس ون ہوگا یا الیکشن ہوگا ۔پی پی رہنما نے کہا کہ اسی جماعت سے کوئی نیا وزیر اعظم ہوسکتا ہے ، ماضی میں ایساہواہے ایک ہی مدت میں 2،2 وزیراعظم رہے ہیں انہوں نے کہاکہ فروری میں قلندر کی دھمال لگے گی اور ایسی لگے گی کہ کوئی نہیں بچے گا۔قبل ازیں منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ حالات خراب ہیں آگے جا کر اور بھی حالات خراب ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے۔جس کا کام الیکشن کرا کر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں کھچڑی جو پک رہی ہے وہ کسی نتیجے پر پہنچے گی۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ 3 ماہ بہت اہم ہیں، نوازشریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔اس سے قبل منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خودمستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے۔

close