موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع۔۔؟ محکمہ تعلیم نے فیصلہ سنا دیا، طلبا کیلئے بڑی خبر

لاہور (پی این آئی) بچوں کی موجیں ختم، موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے 6 دسمبر بروز جمعہ سے معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔

سیکریٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافہ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، جبکہ ہفتہ وار 3 تعطیلات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہفتہ وار 3 تعطیلات کو سلسلہ 15 جنوری تک جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل موسم سرما کی چھٹیاں 6 جنوری سے 13 جنوری تک بڑھانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھٹیاں بڑھانے کے فیصلہ پر غور شروع کردیا ہے۔دعویٰ کیا گیا کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہونے پر موسم سرما کی چھٹیوں میں ایک ہفتہ بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث موسم کی شدت مزید بڑھ گئی۔

برف باری کے باعث مختلف علاقوں میں زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔آزاد کشمیر میں بھی شدید سردی سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث کشمیری حکومت نے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔حکومتی اعلان کے مطابق تعطیلات میں پانچ روز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 8 جنوری تک بند رہیں گے۔واضح رہے کہ کشمیر سمیت ملک بھر میں 3 جنوری کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلنا تھے۔

close