سفری پابندی، بغیر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے فضائی سفر پر پابندی

کراچی(آئی این پی)سول ایوی ایشن (سی اے اے)نے پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ،بیرون ملک مسافروں کیلئے 72گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ لازمی قرار دیا ہے،بیرون ملک مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر سفر سے پہلے تفصیل دینا ہو گی،15سے 18سال تک کی عمر کے مسافروں

کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنی ہوگا،اسی طرح سفارتکاروں کو کورونا ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ سے استثنی ہوگا،یکم اکتوبر سے بیرون ملک جانیوالے بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پربھی یکم اکتوبر سے بغیر کوروناسرٹیفکیٹ سفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔

close