موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی(آئی این پی)حکومت سندھ نے چہلم امام حسین کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی،تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے ڈبل سواری پر پابندی لگادی،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20صفر چہلم امام حسین کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی،ڈبل سواری

کی پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد سمیت دیگر شہروں میں عائد کی گئی ہے، پابندی پولیس اوررینجرز کی درخواست پر عائد کی گئی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر اسلحہ لے کر چلنے کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، صحافی، بزرگ،خواتین، بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوگا۔

close