وزیراعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کے قومی دن پرمبارکباد

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کوسعودی عرب کے قومی دن پرمبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے سعودی عرب کو91 ویں

قومی دن پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے شاہ سلمان اورمحمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی کرتا رہے گا۔

close