ائرپورٹ کے اطراف ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی

کراچی(آئی این پی) پشاور ائرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں ہوائی فائرنگ ، لیزر لائٹ ، کبوتر بازی اور چھوٹے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی اور کہا قانون کی خلاف ورزی پر گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر […]

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے غیرمعینہ مدت کیلئےکام بند کردیا، معطلی کااطلاق برمنگھم،گلاسکواورمانچسٹرقونصلیٹ پربھی ہوگا،ویزا پاسپورٹ، نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی

لندن(آئی این پی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پاکستان ہائی کمیشن لندن نے قونصلرسروس غیرمعینہ مدت کیلئے بند کردی تاہم ویزا پاسپورٹ اور نادرا کارڈ کیلئے آن لائن خدمات جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم […]

یو اے ای نے توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا، متحدہ عرب امارات کے سفیر کی گفتگو

اسلام آباد(آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستانی توانائی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی سیکٹرمیں تعاون بڑھنے سے معاشی تعلقات مضبوط ہوں گے۔ بدھ کو وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی متحدہ […]

یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر، متحدہ عرب امارات کے تمام شہری اور رہائشی ویکسین مفت حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کا اعلان

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین لگائے جانے کا عمل تیز کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں روزانہ 47 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے اور حکومت مارچ تک آدھی آبادی کو ویکسین لگالینے کیلیے پرعزم ہے۔ اماراتی […]

2021ء میں انڈیا کے ساتھ بڑے پیمانے کی ہولناک جنگ لڑنا پڑ سکتی ہےوقت آگیا ہے کہ ہم جنگ میں مرنے مارنے کے لیے تیار ہوں، شی جن پنگ

بیجنگ(پی این آئی) چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنی فوج پیپلز لبریشن آرمی کو ممکنہ جنگ کے لیے تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک فوجی اڈے […]

شمالی کوریا، کم جونگ ان نے ناکامیوں کا اعتراف کر لیا

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے ملک کی معاشی حالت کی ابتر صورتحال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریبا تمام […]

کورنگی کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کی مٹرگشت، لوگ حیران رہ گئے

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی سڑکوں پر شتر مرغ کے مٹرگشت کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ فوری طور پر کئی لوگوں نے ویڈیوز بنا کر نیٹ پر ڈالنا شروع کر دیں جن میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شترمرغ […]

برطانیہ میں پاکستان سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو بند کر دیا گیا، کب تک بند رہیں گے؟ وجہ بھی سامنے آگئی

لندن(پی این آئی)برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر تیسرے قومی لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہےجس میں پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل خانوں کو بند کردیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاری کردہ سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے […]

پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے بغیر آپریشن کے 4 سالہ بچی کے پیٹ سے7 سینٹی میٹر لمبا کیل نکال دیا

حیدرآباد(این این آئی)سول ہسپتال حیدرآباد کے شعبہ اینڈوسکوپی کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اکرم باجوہ نے بغیر آپریشن کے 4 سالہ بچی کے پیٹ سے کیل کو نکال دیا، سول ہسپتال حیدرآباد کے انڈوسکوپی یونٹ میں سہون شریف کی رہائشی 4 سالہ بچی کنیز بنت […]

بہت چھٹیاں کر لیں، شمالی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کم کر دی گئیں

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخواہ کی صوبائی حکومت نے سرکاری اورنجی اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کم کردیں۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے پہاڑی علاقوں کے اسکولوں میں سردیوں کی تعطیلات 28 فروری سے کم کرکے 31 جنوری تک کردی ہیں ، صوبائی حکومت نے یہ […]

چین کا عالمی سپرپاور بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا، امریکی تھِنک ٹینک نے چین کے ٹکڑے ٹکڑنے ہونے کی پیشنگوئی کر دی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ خواب دیکھنے لگا،یا پھر اس کا مفروضہ حقیقت پر مبنی ہے اس بارے یقین سے تو کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم انہوں نے کافی اعتماد کے ساتھ اس بات کا اعلان کیا ہے کہ چین بہت جلد ٹکڑے ٹکڑ ہو […]