شمالی کوریا، کم جونگ ان نے ناکامیوں کا اعتراف کر لیا

پیانگ یانگ(آئی این پی)شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ ان نے ملک کی معاشی حالت کی ابتر صورتحال پر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کِم نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں اعتراف کیا کہ تقریبا تمام شعبوں میں ملکی اقتصادی ترقی کا منصوبہ بری طرح سے ناکام ہوا

ہے۔شمالی کوریا کے سربراہ نے گزشتہ 5 سالوں کو ملک کی بد سے بدترین حالت کے لیے بے مثال قرار دیا۔کِم جونگ کا کہنا تھا کہ ہمیں درپیش موجودہ مختلف چیلنجز پر یقینی اور تیزی سے قابو پانے کا راستہ یہی ہے کہ ہم اپنی خود اعتمادی اور اپنی طاقت سے ہر ممکن کوشش کریں۔شمالی کوریا کے سربراہ نیکہا کہ گزشتہ 5 سال کی اقتصادی حکمت عملی کے نتیجے میں تمام شعبوں میں ہماری مقاصد پورے نہیں ہوسکے۔کِم کا کہنا تھا کہ جہاں ہمارے تجربات اور کاموں میں غلطیاں ہوئیں ہم اس تمام صورتحال کا گہرائی سے جامع تجزیہ کریں گے۔خیال رہے کہ امریکی صدر اور کِم کی ملاقات کے بعد سے امریکا اور شمالی کوریا کے تعلقات میں تعطل ہے جب کہ موجودہ حالات میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے شمالی کوریا نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا ہے جس سے اسے مزید تنہائی کا سامنا ہے۔۔۔۔کورونا بھارت کو لے ڈوبا، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھارت کا دورہ ملتوی کر دیا لندن (این این آئی )برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے رواں ماہ کے لیے مجوزہ اپنا دورہ بھارت ملتوی کر دیا ہے۔ انہیں اس دورے کے دوران بھارتی یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب میں بھی حصہ لینا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں بورس جانسن کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف سے کیے گئے ایک اعلان کے مطابق وزیر اعظم نے اپنا یہ دورہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی

وبا کی تیزی سے خراب ہوتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر کیا ہے۔ جانسن حکومت نے پورے انگلینڈ میں دوبارہ سخت لاک ڈائون کا اعلان بھی کر دیا تھا۔ بورس جانسن نے فون پر بھارتی ہم منصب مودی سے گفتگو کر کے اس التوا پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسی ششماہی کے دوران بھارت کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔۔۔۔

close