شوکت خانم ہسپتال کے سابق کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث لندن میں انتقال کے گئے

برطانیہ(پی این آئی)شوکت خانم ہسپتال کے سابق کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث لندن میں انتقال کے گئے،برطانیہ میں مقیم معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر طارق شفیع کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر طارق شفیع کورونا سے متاثر تھے اورلندن کے سینٹ تھامس ہسپتال لندن

میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اورڈاکٹر طارق شفیع کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔ڈاکٹر طارق شفیع وزیراعظم عمران خان کے فلاحی ہسپتال شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لیکچرار بھی تھے۔اس سے قبل بھی برطانیہ میں کورونا کے باعث کئی پاکستانی ڈاکٹرانتقال کر چکے ہیں۔چند روز قبل لندن میں کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی خاتون ڈاکٹر میمونہ رعنا انتقال کر گئی تھیں جب کہ ان سے دو روز قبل ڈاکٹر ناصر خان اور ڈاکٹر حبیب زیدی بھی کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے تھے۔خیال رہے کہ برطانیہ دنیا میں ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکا کے بعد دوسرے نمبرپراور یورپ میں پہلے نمبر پرآ گیا ہے جہاں کورونا کے باعث اب تک 30 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

close