بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، منی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھیجی گئیں فارن کرنسی رقوم پر ٹیکس ختم کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانونی طریقے سے منی ٹرانسفر یا ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم پر بھی ٹیکس ختم کر دیا ہے۔ اس سے قبل بینکوں کے ذریعے آنے والی رقوم پر ٹیکس عائد نہیں تھا۔ اس حوالے سے سرکلر جاری کرتے ہوئے بیرون ملک سفارت خانوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2021 میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکوں کے ذریعے رقوم پاکستان بھیجنے

پر بھی ٹیکس استثنیٰ دیا گیا تھا۔ تاہم اس کے لیے پیسے بھیجنے والے کو اپنی بیرون ملک کمائی کا ثبوت بھی فراہم کرنا ہوتا تھا۔ 2015 تک ٹیکس معافی کے لیے بھیجی جانے والی رقم کی کوئی حد نہیں تھی تاہم 2018 میں 10 ملین روپے تک ٹیکس معاف تھا جسے 2019 میں پانچ ملین روپے کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس رقم کی ترسیلات زر پر ٹیکس استثنیٰ حاصل کرنے کے لیے بھی چار شرائط مقرر کی گئی تھیں۔ جیسے بھیجی رقوم غیرملکی کرنسی میں ہوں، رقوم نارمل بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجی جائیں اور وصول کی جائیں اور بینک رقم وصولی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کرے گا۔۔۔۔

close