ماہرِ علمِ نجوم سمیعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے لیے اچھا وقت صرف ایک ہاتھ کے فاصلے پر ہے، مارچ سے روشنی نکلتی دکھائی دیتی ہے، مارچ کے بعد ملک کے حالات بدلیں گے۔
یوٹیوب کے ایک چینل پر پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے سمیعہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وقت چاروں طرف سے دباؤ ہے، مارچ میں ملک پر دباؤ کم ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی نہیں رکے گی، پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا، مئی میں ترقی آسمان پر ہو گی۔
ماہرِ علمِ نجوم سمیعہ خان نے ستاروں کی چال کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت سب سے زیادہ بوجھ پاکستان کی فوج پر ہے، فوج اندرونی و بیرونی خطرے اور پریشر کی زد میں ہے، 25 فروری کے بعد دباؤ کم ہونا شروع ہو جائے گا اور 18 اپریل کو دباؤ مکمل ختم ہو جائے گا۔سمیعہ خان کا کہنا ہے کہ اس وقت سیاست دان بھی سکون میں ہیں مگر فوج دباؤ میں ہے، ستاروں کے مطابق 18 اپریل کے بعد فوج دباؤ سے آزاد ہو جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں