پاکستان کے وقت کے مطابق آج کتنے بجے خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو جائے گا؟

مکہ مکرمہ (پی این آئی) فلکیات کے ماہرین نے بتایا ہے کہ سہ پہر آج سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ کچھ دیر کے لیے ختم ہو جائے گا۔۔۔۔اس حوالے سے جدہ فلکیاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر 90 ڈگری کے زاویے پر ہو گا، اس صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آ جاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔۔۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بج کر 26 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔۔۔۔۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ سال میں دو بار سورج خانہ کعبہ کے ٹھیک اوپر آتا ہے۔۔۔۔۔ اور دنیا بھر میں مسلمان خانہ کعبہ کی درست سمت کا اندازہ کر لیتے ہیں۔۔۔۔۔

close