پاکستان میں زلزلہ کہاں کہاں آیا؟ شدت کتنی تھی؟ نقصان کی تفصیل؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت لاہور اور پشاور کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔۔۔۔زلزلے کے جھٹکے مری، لاہور، سرگودھا، خوشاب، چکوال اٹک اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔ پاکستان کے شمالی اور بالائی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے شہروں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔۔۔۔ حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔۔۔۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 223 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔۔۔۔ مزید تفصیلات ا رہی ہیں ۔۔۔۔

close