بہاولنگر، بارات سمیت دلہا مہنگائی کے خلاف مظاہرے میں شریک ہو گیا

بہاولنگر (پی این آئی) پیپلزپارٹی کی جانب سے بہاولنگر شہر میں مہنگائی، گیس کی بندش سمیت دیگر مسائل پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
اس دوران اوکاڑہ سے بہاولنگر بارات لیکر آنے والا دولہا بارات چھوڑ کر مہنگائی کے خلاف نکالی گئی ریلی میں شریک ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ سے بارات لے کر آنے والا دولہا سلمان بہاولنگر کے کالج روڈ پر بارات لے کر جارہا تھا کہ پیپلزپارٹی کی احتجاجی ریلی دیکھ کر اس میں شامل ہوگیا۔

جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ بارات لے جانے کی بجائے احتجاج میں کیوں شریک ہو گیا ہے تو دولہے کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے شادی کرنا بھی مشکل کردیا ہے، ریلی میں شامل ہوکر حکومت کو احساس دلانے کی کوشش کی ہے۔ اپنے باراتیوں کے ہمراہ دلہا سلمان احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد بارات لے کر دلہن لینے کے لیے روانہ ہوگیا۔۔۔۔۔

close