گدا گروں کی و یکسی نیشن کا فیصلہ ڈی ایچ اوز کو حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

کراچی(آئی این پی)محکمہ صحت سندھ نے گداگروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا،نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے گدا گروں کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ڈائریکٹر صحت کراچی نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو حکم دیا ہے کہ تمام ڈی ایچ اوز اپنے علاقوں میں گداگروں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کریں، اور گدا گروں کی ویکسینیشن کورونا موبائل ویکسینیشن کے ذریعے کی جائے،

جب کہ گداگروں کی ویکسینیشن کے لیے سنگل ڈوز ویکسین مختص کی جائے،ڈائریکٹر صحت کراچی نے کہاکہ 2017کی مردم شماری کے مطابق ملک میں ڈھائی کروڑ گداگر ہیں، اور ملک بھر سے 70ہزار گداگر کراچی آتے ہیں، جو شہر کے فلائی اوورز اور پلوں کے نیچے رہتے ہیں۔۔۔۔

close