ملک میں خطرناک بیماری کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

ملک میں خطرناک بیماری کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس (ایم پاکس) کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو افراد میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نئے متاثرہ مریضوں میں 28 سالہ محمد عمران اور 40 سالہ اختری بی بی شامل ہیں۔ تازہ کیسز سامنے آنے کے بعد شہر میں رواں سال منکی پاکس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں بیماری کے پھیلاؤ میں تیزی آ رہی ہے، جبکہ محکمہ صحت و بہبود آبادی لوکل ٹرانسمیشن کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

شہری حلقوں نے حکام کی مبینہ لاپرواہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

طبی ماہرین نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جن میں غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز، صفائی کا خیال رکھنا اور علامات ظاہر ہونے پر فوری طبی مشورہ لینا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close