یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش، کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات میں اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے باعث دیہاڑی دار اور کم آمدنی والے طبقے کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہری بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے منتظر ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستی اشیاء کی دستیابی ختم ہونے کے بعد اوپن مارکیٹ میں مہنگائی نے گھریلو بجٹ مزید متاثر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گھی درجہ اول 590 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ درجہ دوم گھی 540 روپے اور درجہ سوم 470 روپے فی کلوگرام تک دستیاب ہے۔
کل سے بارشیں،سلسلہ 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
اسی طرح چینی کی قیمت 160 سے 170 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جس نے عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔
چاول کی مختلف اقسام بھی مہنگی ہو گئی ہیں، جو 320 روپے سے 630 روپے فی کلوگرام کے درمیان فروخت ہو رہی ہیں۔
معاشی ماہرین کے مطابق بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے سب سے بڑا دباؤ بن رہا ہے، جبکہ شہریوں نے حکومت سے ریلیف اقدامات بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






