حکومت نے کھانسی کے پانچ سیرپس پر پابندی عائد کر دی، وجہ کیا بنی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے کھانسی کے 5 سیرپس پر پابندی عائد کر دی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیرپس میں الکوحل کی زیادہ مقدار کی تصدیق ہوئی۔مالدیپ کی شکایت پر ڈبلیو ایچ او نے تحقیقات کیں۔ حکومت کی جانب سے الکوفن،میوکورڈ،الرگو،امیڈون اور زن سیل سیرپ پر پابندی عائد کی گئی۔ ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا ہے کہ لاہور میں تیار کھانسی کے سیرپ ایکسپورٹ بھی کیے جاتے تھے۔

24 ستمبر2023ء کو بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مارکیٹ میں بخار کے غیرمعیاری سیرپ کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ڈریپ نے بخار کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دیتے ہوئے صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے پیڈولل سسپنشن کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کر دیا۔ ڈریپ الرٹ نے کہا کہ پیڈولل سسپنشن پیراسیٹامول فارمولہ سے تیارکردہ ہے اور اس کے بیچ 167 کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ڈریپ نے کہا کہ پیڈولل سسپنشن جے اے ایس ایم فارما رسالپور کی تیارکردہ ہے، اس کو فیڈرل ڈرگ اینالسٹ، سی ڈی ایل کراچی نے غیرمعیاری قرار دیا ہے۔ڈریپ نے کہا کہ پیڈولل سسپشن ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے، پیڈولل سسپنشن بخار، جسم درد کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈریپ الرٹ میں کہا کہ ڈاکٹرز مریض کو پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ استعمال نہ کرائیں،غیرمعیاری دوا کا استعمال مریض کی جان کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ڈریپ نے کہا کہ غیرمعیاری دوا کا استعمال جگر، گردے کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ساتھ ہی بخارکی غیرمعیاری دوا کا استعمال خون کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔فارما کمپنی پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے، کمپنی اس کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے واپس اٹھوائے اور کیمسٹ پیڈولل سسپنشن کا متاثرہ بیچ فارما کمپنی کو واپس کریں۔

close