کانگو وائرس میں مبتلا سول ہسپتال کا ایک ڈاکٹر انتقال کر گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کوئٹہ کے سول اسپتال کے 5 ڈاکٹروں سمیت عملے کے 8 افراد کانگو وائرس کا شکار ہو گئے جس میں سے ایک ڈاکٹر انتقال کرگیا۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق 8 میں سے سات افراد کو تشویشناک حالت میں ائیر ایمبولینس کے ذریعے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جب کہ اب ایک ڈاکٹر شکراللہ انتقال کرگئے۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر شکراللہ تین روز قبل کانگو وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال، شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال میں آئیسولیشن وارڈ قائم کردیے گئے ہیں۔

close