بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں، ورنہ کتنی قید اور جرمانے کی سزا ہو گی؟

کراچی (پی این آئی) بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے والدین کو ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے تک کے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی۔۔۔۔اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ امیونائزیشن اینڈ اپیڈیمکس کنٹرول بل 2023 کی توثیق کر دی ہے۔۔۔۔۔ اس بل کا مقصد صوبے میں بیماریوں اور وبائی امراض کی امیونائزیشن، ویکسینیشن، سائنسی اور سماجی ذرائع اور طریقوں کے ذریعے روک تھام اور کنٹرول کرنا ہے۔۔۔۔

نئے قانون کے مطابق بچوں کی ویکسینیشن نہ کروانے والے والدین یا سرپرست کو متعلقہ ڈپٹی کمشنر ذیلی دفعہ ایک کے تحت ایک ماہ تک قید کی سزا یا 50 ہزار روپے تک کے جرمانہ یا دونوں سزا دینے کا مجاز ہو گا۔۔۔۔

close