فائزر اور موڈرنا ویکسین لگوانے والے کچھ افراد کو دل کی سوجن کی شکایت کا سامنا

واشنگٹن (پی این آئی) کورونا سے بچاؤ کی امریکی اور یورپی ویکسین فائزر اور موڈرنا استعمال کرنے والوں میں سے کچھ لوگوں کو دل کی سوجن کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فائزر اور موڈرنا سے کچھ افراد کو دِل میں سوجن کا خطرہ بھی ہو سکتا ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق یہ خطرہ محدود ہے، امریکا میں 11 جون تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں سے صرف 1200 افراد میں مائیو کار ڈائی ٹس اور پیری کار ڈائی ٹس یعنی دل میں سوجن کی بیماریاں سامنے آئی ہیں۔امریکی ادارے کے مطابق 30 سال سے کم عمر کے 309 افراد کو ویکسین استعمال کرنے کے بعد اسپتال میں داخل کرنا پڑا جن میں سے 295 کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔۔۔۔۔

close