زندگی میں جادو اور زہر کے اثر سے بچنا چاہتے ہیں تو کھجور کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں

اسلام آباد (پی این آئی)زندگی میں جادو اور زہر کے اثر سے بچنا چاہتے ہیں تو کھجور کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لیں، رمضان المبارک اور کھجور کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ افطار کا تصور ہی کھجور کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ لیکن کھجور کے ان گنت طبی فوائد بھی ہیں اس لیے ضروری کہ رمضان کے عالوہ

بھی کھجور کو معمول کی خوراک کا حصہ بنایا جائے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ کھجور کھانے سے دل کے کئی امراض سے شفا ملتی ہے اور امراض دور ہوجاتے ہیں۔چند کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ ہفتے میں دو بار کھائیں اور اس سے دل کو ایسا سکون ملے گا جو آپ کو بیماری سے نجات بھی دلائے گا۔کھجور کو خوشی کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ قدیم زمانے سے ہی اسے بطور میٹھے کے طور پر استعمال کرنے کا رواج عام تھا۔رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا،’’جو شخص صبح کے وقت سات کھجوریں عجوہ کھالے اس کو اس دن جادو اور زہر نقصان نہیںپہنچا سکتے‘‘ ( صحیح بخاری ، ح: ۵۷۷۹)۔کھجور کے بارے میں تو ہمارے پیارے نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ یہ پھل جنت سے ہے اور اس میں زہر سے شفا ہے۔کھجور قبض کشا ہے۔جن لوگوں کی انتڑیاں کام نہیں کرتیں ان کو کھجور کھلانا بہت فائدہ مند ہے۔یہ قبض کو نا صرف ختم کرتی ہے بلکہ آنتوں کو بھی متحرک کرتی ہے۔وہ لوگ جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے کھجور ایک بہترین ذریعہ ہے۔اگر دودھ میں ملا کر اس کا شیک پی لیںتو کچھ ہی دنوں میں وزن میں اضافہ ہونا شروع ہوجائے گا۔کھجور کے درخت سے ایک گوند نکلتی ہے جو آنتوں، گردوں اور پیشاب کی نالیوں کی سوزش کو دور کرنے کے لئے بہترین ہے۔اگر آپ مستقل کھجور کھاتے ہیں تو منہ کی بدبو سے نجات مل جائے گی۔۔۔

close