پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ریڈ بال سیٹ اپ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد وہ آئندہ ٹیسٹ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے، جبکہ وائٹ بال کرکٹ میں ان کی خدمات بدستور جاری رہیں گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے لاہور میں 49 کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے طلب کیا ہے، جن میں 22 کھلاڑی ٹیسٹ فارمیٹ جبکہ 27 کھلاڑی ون ڈے اور ٹی20 کیمپ کے لیے شامل کیے گئے ہیں۔ وائٹ بال کیمپ 18 ستمبر جبکہ ریڈ بال کھلاڑیوں کا کیمپ 10 جولائی تک جاری رہے گا، اور ویسٹ انڈیز دورے کے لیے ممکنہ کیمپ 15 جولائی سے شروع ہوگا۔ٹیم کے تھنک ٹینک کے مطابق شاہین آفریدی کو ٹیسٹ کیمپ کے لیے منتخب نہیں کیا گیا، تاہم انہیں وائٹ بال کیمپ کے 27 رکنی اسکواڈ میں شامل رکھا گیا ہے، جہاں وہ 15 جون کو رپورٹ کریں گے۔
26 سالہ شاہین آفریدی نے دسمبر 2017 میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظبی میں کیا تھا، جبکہ ان کا آخری ٹیسٹ مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف میرپور میں تھا۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر میں انہوں نے 34 میچز میں 126 وکٹیں حاصل کیں۔ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں ان کی ٹیسٹ فارم اور خاص طور پر بولنگ کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو بھی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ مستقبل میں ٹیسٹ ٹیم کے منصوبوں کا حصہ نہیں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






