کورونا وائرس 50سالہ شخص کے پھیپھڑوں کو کس طر ح متاثر کرتا ہے؟ ہوش اڑا دینے والی ویڈیو جاری کر دی گئی

نیویارک(پی این آئی) گزشتہ دنوں امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ایک مریض کو لایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں کی ایک ورچوئل ویڈیو جاری کی ہے جس میں وائرس کی وجہ سے پھیپھڑوں کو پہنچنے والا نقصان دیکھ کر کوئی بھی گھبرا جائے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے مطابق یہ مریض کی عمر

50کی دہائی میں ہے۔ اس میں کورونا وائرس کی معمولی علامات ظاہر ہوئیں اور چند دن بعد اچانک اس کی حالت تشویشناک ہو گئی جس پر اسے جارج واشنگٹن یونیورسٹی منتقل کیا گیا۔یونیورسٹی میں ڈاکٹروں نے وہاں اس کے سینے کی ورچوئل ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مریض کے سینے کی کیویٹی میں کلاؤڈی انفیکشن ہوتی ہے جو اس کے پھیپھڑوں میں پھیل رہی ہوتی ہے۔ اس انفیکشن کو سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں مریض کے پھیپھڑوں کے پٹھوں کو پہنچنے والا سنگین نقصان نمایاں ہوتا ہے۔ اس مریض کو معمولی علامات ظاہر ہونے پر آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں اچانک اس کی حالت بگڑ گئی اور اسے وینٹی لیٹرپر منتقل کیا گیا لیکن پھر بھی اس کی حالت بہتر نہ ہوئی جس پر اسے جارج واشنگٹن یونیورسٹی منتقل کر دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close