کراچی میں انٹرکے ملتوی پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان

کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں لاک ڈائون کے سبب انٹرمیڈیٹ کے ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ،چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید کے مطابق پرچے سابقہ شیڈول کے امتحانی مراکز پر ہی لیے جائیں گے، 10اگست کو بوٹنی،11اگست کو زولوجی کا پرچہ ہوگا اور 12اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائیگا،جبکہ 11ویں جماعت اور امپروومنٹ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔

افغان طالبان کی جنگی کارروائیاں تباہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

کابل (پی این آئی) کابل کر گرد و نواح اور ملک کے دیگر علاقوں میں عسکریت پسندوں کی جانب سے جاری کارروائیوں کے حوالے سے افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے طالبان کی طرف سے مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے وعدے پر سوال اٹھاتے ہوئے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ جنگ ’زیادہ خوفناک اور تباہ کن مرحلے‘ میں پہنچ گئی ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’طالبان کی کارروائی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ ڈیبرا لیونز کا کہنا تھا کہ ’ایک پارٹی جو مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنا چاہتی تھی وہ اتنے زیادہ عام شہریوں کی ہلاکت کا خطرہ مول نہیں لے گی، کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ مفاہمت کا عمل ایک چیلنج سے کم نہیں ہے۔۔۔۔

close