تعلیمی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

سکھر(آن لائن)سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی سکھر کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے کارکنان کی کثیر تعداد نے سندھ یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سندھ حکومت کے خلاف نعریبازی کی مظاہرے میں شامل سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی سکھر کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافہ کر کے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا ہے ، پی پی کی حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سندھ کے غریب طلباء سے تعلیم کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے ، تعلیمی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں ، طلباء کو تعلیمی سہولیات تو درکنار کسی قسم کی سہولیات مہیسر نہیں ہیں ایسا عمل سندھ کے طلباء کیساتھ زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا مذکورہ رہنمائوں نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں فیسوں میں اضافہ واپس لیکر طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کے اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سندھ بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی جس کی تمام ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی ۔ #/s#

close