سندھ میں میٹرک اور انٹر کے طلبہ کن مضامین کا امتحان دیں گے، انٹر پورڈ کمیٹی کے سربراہ نے تفصیل بتا دی

کراچی (پی این آئی) انٹر بورڈز کمیٹی سندھ کے سربراہ ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیںاور بہت جلد اختیاری مضامین سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ میٹرک سائنس کا طالب علم طبیعیات (فزکس) اور ریاضی (میتھ) کا امتحان دے گا جب کہ جنرل گروپ کے طالب علم کے لیے اختیاری مضامین سے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔ایک طرف میٹرک اور انٹر کے امتحان کے حوالے سے وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال کوئی طالب علم بغیر امتحان کے پروموٹ نہیں ہوگا بلکہ امتحان لازمی دینے ہوں گے ، فیصلہ کیا گیا ہےکہ کورونا صورت حال اور تعلیمی سلسلہ معطل رہنےکی وجہ سے صرف اختیاری مضامین کا امتحان لیا جائےگا۔ دوسری جانب سندھ کے چیئرمین ٹیکنیکل بورڈ ڈاکٹر مسرور شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارے طلبا کو ٹیکنالوجی کے اختیاری مضامین دینا ہوں گے تاہم لازمی مضامین جیسے اردو،اسلامیات، انگریزی وغیرہ کے امتحانات نہیں لیے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ بارہویں جماعت میں انجینیئرنگ کے طلبا فزکس، کیمسٹری، ریاضی کے پرچے دینگے، بارہویں میڈیکل گروپ کے طلبا فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی کے پرچے دینگے، بارہویں جنرل سائنس کے طلبا کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس، شماریات کے پرچے دینگے جبکہ کامرس گروپ کے طلبا پرنسپلز آف کامرس ، شماریات، بزنس کے پرچے دینگے۔سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہےکہ وزیر برائے وفاقی تعلیم شفقت محمود کا اعلان کردہ شیڈول سندھ کا شیڈول نہیں ہے،سندھ کےتعلیمی شیڈول کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔۔۔۔۔

close