کراچی: شہر میں گزشتہ چار روز سے جاری ٹرانسپورٹ ہڑتال ختم کر دی گئی۔ آل ٹرانسپورٹ اتحاد مالکان اور کمشنر کراچی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ ہڑتال کا فیصلہ تمام متعلقہ اداروں اور حکام سے مایوسی کے بعد کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مطالبات کے حل کے لیے صوبائی حکومت کے ذمہ داران سے متعدد بار رابطہ کیا گیا، تاہم خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے پر احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ای چالان کے جرمانوں میں کمی ٹرانسپورٹرز کا سب سے بڑا مطالبہ ہے، جبکہ ای چالان نظام کے باوجود دستی چالان کا سلسلہ بھی جاری ہے جس پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔
صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ اگر مطالبات پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو ہڑتال جاری رکھی جائے گی، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






