عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت 3.13 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد امریکی تیل 93 ڈالر 67 سینٹ فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت 2.50 فیصد بڑھ گئی ہے جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 95 ڈالر 59 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے لیکن عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






