ڈیزل 15 روپے مہنگا؟ قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج متوقع ہے، ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یکم مئی کی سرکاری تعطیل کے باعث امکان ہے کہ قیمتوں کا اعلان مقررہ وقت سے پہلے کر دیا جائے۔

دوسری جانب اوگرا کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی پیٹرولیم ڈیلرز کی مبینہ ہڑتال کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اسی طرح پیٹرولیم ڈویژن نے بھی واضح کیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرول پمپس کی بندش کی اطلاعات بے بنیاد ہیں اور ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔

اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باوجود سپلائی چین متاثر نہیں ہوئی اور آئندہ بھی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ کے بعد برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہو کر تقریباً 114 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 110 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close