سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی) پاک سوزوکی کی طرف سے حالیہ دنوں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کیا گیا ہے، جس میں سوزوکی آلٹو کے تمام ماڈلز کی قیمت بھی بڑھی ہے۔

 

 

اس اضافے کے بعد مارچ 2024ءمیں سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت 23لاکھ 31ہزار روپے اور آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 27لاکھ 7ہزار روپے ہے۔اسی طرح آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت 28لاکھ 94ہزار روپے اور آلٹو اے جی ایس 30لاکھ 45ہزار روپے کی قیمت ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میزان بینک کے صارفین کو یہ گاڑی آسان اقساط پر حاصل کرنے کی سہولت بھی میسر ہے۔ میزان بینک کے صارفین دو مختلف پلانز میں یہ گاڑی حاصل کر سکتے ہیں جن میں 36ماہ اور 60ماہ شامل ہیں۔ 36ماہ کے پلان میں صرافین آلٹو وی ایکس ماہانہ 58ہزار 465روپے میں حاصل کر سکتے ہیں۔ 60ماہ کے پلان میں آلٹو وی ایکس آر اور وی ایکس آر اے جی ایس حاصل کی جا سکتی ہیں جن کی ماہانہ قسط بالترتیب 53ہزار 186روپے اور 59ہزار 364روپے ہے۔

close