سریے کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی ہوگئی

لاہور(پی این آئی) تعمیراتی صنعت کیلئے اچھی خبر ، لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

تفصیلا ت کے مطابق شہر کی لوہا مارکیٹوں میں لوہے کی مصنوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 ہزار روپے کی کمی ہوگئی۔ مقامی لوہا مارکیٹوں میں سریا 5 سے 10 ہزار روپے سستا ہوگیا، جبکہ لوکل سریا 5 ہزار کمی سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے فی ٹن ہوگیا۔ اس کے علاوہ برینڈڈ سریا 10 ہزار کمی سے 2 لاکھ 60 ہزار روپے فی ٹن میں بکنے لگا ۔تعمیراتی صنعت سے وابستہ بزنس کمیونٹی اور صارفین سریا سستا ہونے پر خوش ہوگئے۔

close