مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ضلع کوٹلی، باغ، پونچھ، مظفرآباد اور جہلم ویلی کی مختلف یونین کونسلز میں چیئرمینوں کے استعفوں کے باعث خالی ہونے والی نشستوں اور یونین کونسل راجدہانی، ضلع کوٹلی کی مخصوص نشست برائے نوجوانان پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ضلعی الیکشن افسران کو ریٹرننگ افسر، ماتحت عملے کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر جبکہ الیکشن کمشنر بلدیات کو اپیلٹ ٹربیونل مقرر کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق امیدوار 23 مئی سے 25 مئی 2026 تک دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 29 مئی کو ہوگی۔ اسی روز اہل امیدواروں کی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔
کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ یکم جون مقرر کی گئی ہے جبکہ اپیلوں پر فیصلے 2 جون کو سنائے جائیں گے۔ امیدواروں کیلئے دستبرداری کی آخری تاریخ 3 جون 2026 دوپہر 2 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 3 جون کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 6 جون 2026 بروز ہفتہ صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






