وزیراعظم فیصل راٹھور نے 10 کلومیٹر طویل سڑک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

حویلی ( پی آئی ڈی) 16 مئی 2026
وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لسڈنہ تا شیروڈھارہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ دورہ حویلی کے دوران وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لسڈنہ تا شیروڈھارہ 10 کلومیٹر طویل سڑک کے تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں آمدورفت کی سہولیات بہتر ہوں گی جبکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close