آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے پارلیمانی بورڈ قائم کر دیا، اہم رہنما شامل
مظفرآباد ۔ 14 مئی
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں آئندہ عام انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کے اجراء کے سلسلے میں ایک پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ بورڈ میں پارٹی کی مرکزی اور آزاد کشمیر کی اہم سیاسی شخصیات کو شامل کیا گیا ہے۔
پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں محترمہ فریال تالپور، چوہدری محمد یٰسین، فیصل ممتاز راٹھور، چوہدری لطیف اکبر، سردار محمد یعقوب خان، میاں عبد الوحید، سردار قمر الزمان، سردار تنویر الیاس، چوہدری پرویز اشرف اور چوہدری ریاض شامل ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین سیکرٹریٹ کی جانب سے آج باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس پر چیئرمین کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کے دستخط موجود ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں