مظفرآباد(پی آئی ڈی)08 مئی 2026
معرکہ حق بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر پورے آزاد کشمیر میں جشن فتح پاکستان کی قومی تقریبات آٹھویں روز بھی پورے جوش و جذبے ملی یکجہتی سے جاری رہیں ۔گزشتہ روز آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں نماز جمتہ المبارک کے بعد سنٹرل پریس کلب کے باہر آزادی چوک میں چیف آف ڈیفنس فورسز لورز فورم کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت ترجمان حکومت پیپلز پارٹی کے امیدوار اسمبلی حلقہ 07شوکت جاوید میر، سجادہ نشین منظور احمد کاشف، معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی محمد اقبال، نوجوانوں رہنماؤں ظاہر لطیف سلہریا ،نثار چوہدری مقدس اقبال پرنس نے کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز پینا فلیکسز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان افواج پاکستان شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر کے حق بھارتی جارحیت کے خلاف تحریری درج تھیں ریلی میں تمام مکاتب فکر کے زعماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور نوجوانوں کی جذباتی نعروں سے داد الحکومت کی فضا پاکستان زندہ آباد افواج پاکستان زندہ آباد بھارتیو غاصبو چھوڑ دو کشمیر کو ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ ریلی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان حکومت شوکت جاوید میر نے کہا کہ جب سے رب العزت نے الحرمین الشریفین کی خادمیت عطا فرمائی تب سے رحمۃ للعالمین کی نگاہ کرم سے دنیا کی حاکمیت نصیب ہوئی اور چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں جو عبرتناک انجام بھارتی آپریشن سندھور کا ہوا وہ غرور وتکبر کا عبرتناک انجام بھی ہے اور رسوائی پسپائی کے تاریخی حقائق بھی انھوں نے دس مئی کو لائن آف کنٹرول وادئ لیپہ میں افواج پاکستان اور عوام کے زیر اہتمام جشن فتح پاکستان ریلی میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے ناقابل تسخیر دفاع مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے جانیں قربان کرنے کا عزم کیا کیونکہ پاکستان نے دہشت گردی انتہا پسندی لا قانونیت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے آپریشن راہ نجات آپریشن ضرب عضب آپریشن رد الفساد کے ساتھ ساتھ آپریشن ضرب للحق میں اپنے خان سے قوم کا سرفخر سے بلند کیا انھوں نے کہا کہ عالمی امن برقرار رکھنے کیلئے پاکستان افواج پاکستان نے ایران اسرائیل کے درمیان خوفناک جنگ بندی کیلئے کلیدی کردار ادا کر کے دنیا بھر کی انسانیت کو کرب و اظطراب عدم تحفظ سے نجات دلوائی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر لطیف سلہریا حاجی محمد اقبال نثار چوہدری مقدس اقبال پرنس راجہ محفوظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی امن قائم رکھنے کیلئے پاکستان اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کا کردار عالمی تاریخ کا درخشندہ باب ہے دہشتگردی انتہا پسندی لا قانونیت کے خاتمے امن و استحکام کی خاطر افواج پاکستان ریلی کے اختتام پر ملت اسلامیہ کے اتحاد و یگانگت پاکستان کی سلامتی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی افواج پاکستان کی ہر فورم پر فتح کیلئے اجتماعی دست دعا اور شھدائے افواج پاکستان شھدائے کشمیر شھدائے جمہوریت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






