مظفرآباد (پی آئی ڈی) 7 مئی 2026ء
وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی کی دعوت پر حلقہ لچھراٹ علاقے دبن خانپور کا دورہ کیا، خانپور آمد پر وزیراعظم کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دبن خانپور کے لیے متعدد ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات بھی کیے جن میں دبن ہائی اسکول کو اپ گریڈ کر کے ہائر سیکنڈری اسکول کا درجہ دینا، رتیالی مڈل اسکول کی اپ گریڈیشن، چلیہان میں پرائمری اسکول کا قیام اور بی ایچ یو دبن کو آئندہ مالیاتی بجٹ میں شامل کرنا شامل ہے۔وزیراعظم نے بڑے جلسہ عام سے خطاب میں دبن تا پیر اسی مار نیریاں روڈ منصوبے کو بھی آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ علاقے میں سیاحت کے فروغ اور عوامی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی نے اس موقع پر دبن اور رتیالی میں آئندہ چند روز میں فرسٹ ایڈ پوسٹس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے 3 کلومیٹر لنک روڈ “دبن” کی ری کنڈیشننگ کا افتتاح کیا۔ دبن خانپور سے بڑی تعداد میں عوام نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور سید بازل علی نقوی کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






