راولاکوٹ- راولاکوٹ میں ایک اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں سابق صدارتی مشیر ، سابق امیدوار اسمبلی ڈاکٹر محمد عرفان کیانی کی قیادت میں ایک بڑے قافلے نے سردار عابد حسین عابد کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
اس موقع پر مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے جلوس کی صورت میں تقریب میں شرکت کی اور پارٹی نظریات سے وابستگی کا اعلان کیا۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 4 کی مقامی قیادت نے نئے شامل ہونے والے افراد کا پرتپاک استقبال کیا۔ سردار عابد حسین عابد نے اپنے خطاب میں کہا کہ متوسط طبقے کی مؤثر نمائندگی پارٹی کی اصل طاقت ہے، اور ڈاکٹر عرفان کیانی کی شمولیت سے حلقہ 4 راولاکوٹ ایک بار پھر “منی لاڑکانہ” کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عرفان کیانی نے عوامی سطح پر مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنی مضبوط سیاسی شناخت قائم کی اور آج وہ غریب و متوسط طبقے کی مؤثر آواز بن چکے ہیں۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد عرفان کیانی نے سردار عابد حسین عابد کی عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا ایک عظیم کارنامہ تھا، جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی خواتین کے حقوق کے لیے جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ راولاکوٹ میں پونچھ میڈیکل کالج، یونیورسٹی، ہسپتالوں اور دیگر ترقیاتی منصوبے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں مکمل ہوئے، جن میں انہیں بھی خدمات انجام دینے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں میں سابق وزیر سردار عابد حسین عابد کا کلیدی کردار رہا، جبکہ اقتدار کے دوران بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اقتدار سے قبل مختلف عوامی تحریکوں کے ذریعے جو فلاحی کام کیے گئے، ان کی مثال نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں تاکہ حلقے کی تقدیر بدلی جا سکے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم ہو۔ ڈاکٹر عرفان کیانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھرپور حمایت فراہم کی جائے گی تاکہ ترقی کا یہ سفر دوبارہ تیزی سے جاری ہو اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں۔
تقریب میں خواجہ شہناز کوثر کی قیادت میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ علاوہ ازیں پارٹی رہنماؤں میں حمید افضل، ڈاکٹر شاہ زمان کیانی، ڈاکٹر قمر الزمان کیانی، ماسٹر نور احمد،ڈاکٹر عدنان کیانی ، اعجاز کشمیری ،راجہ اظہر کیانی ،حسام عثمان، کبیر خان، رشید اعوان ،حافظ بلال کیانی ، راجہ ادریس، راجہ طاہر ،شیخ ارسلان، ڈاکٹر احتشام کیانی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ اعجاز، چیئرمین زکوٰۃ ملک عاشق اعوان سمیت پی ایس ایف کے نوجوانوں کی بڑی تعداد میں اپنے خطاب میں شاندار الفاظ میں ڈاکٹر عرفان کیانی کو خوش آمدید کہا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






