پی ایس ایل فائنل میچ کا وقت تبدیل، اب کس وقت ہو گا ؟ جانئے

پاکستان سپر لیگ سیزن 11کے فائنل میچ کا وقت تبدیل کردیا گیا۔پی ایس ایل فائنل کا میچ رات 8بجے ہوگا۔

 

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے فائنل میچ میں آج پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔میچ سات بجے کھیلا جانا تھا۔

بڑے معرکے سے پہلے رنگا رنگ اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شائقین کو شام 6 بجے تک سٹیڈیم پہنچنے کی ہدایت کی ہے، دونوں ٹیموں کے کپتان فائنل میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close