مظفرآباد(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے محکمہ زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء کے زیر اہتمام زرعی کانفرنس 2026 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
کانفرنس آمد پر سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء وجاہت رشید بیگ و دیگر حکام نے وزیراعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر چئیرپرسن بی آئی ایس پی، سینیٹر روبینہ خالد، وزیرزراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسماء علی شان سونی،وزیر صحت عامہ سید بازل علی نقوی ، وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ، وزیر خوراک جاوید اقبال بڈھانوی ،مشیر حکومت سردار صغیر احمد چغتائی، سیکرٹری حکومت وجاہت رشید بیگ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈائریکٹر جنرل زراعت و لائیوسٹاک اعجاز احمد خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو لگائے گئے سٹالز بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر نے زرعی کانفرنس میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پروزیراعظم آزادکشمیر نے زرعی کانفرنس میں پاک آرمی کی جانب سے منعقدہ ہارس شو بھی دیکھا اور داد دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں





