اسلام آباد(پی این آئی)آزاد جموں وکشمیرکابینہ کا ریاست میں آٹا اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی برقرار رکھنے ، ڈویژن کی سطح پر 3 نرسنگ اسکولوں کے قیام کا بھی اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
مظفرآباد میں آزاد جموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے 94 کروڑروپے کی لاگت کے ہیلتھ پیکج کی منظوری دے دی۔ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کابینہ نے گریڈ ایک سے 6 تک ملازمین کی بھرتی پر پابندی ختم کرتے ہوئے وزیراعظم سے گریڈ ایک تا 16 تقرری کااختیار بھی واپس لے لیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں