اسلام آباد(پی این آئی)ماضی میں بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں میں سے ایک شرد کپور پر ایک خاتون نے نامناسب رویے اور ناپسندیدہ جسمانی رابطے کا الزام عائد کیا ہے اور ان کے خلاف ایف آئی آر کٹوائی ہے۔
شرد کپور ”جوش“، ”ایل او سی کارگل“ اور ”لکشیا“ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مبینہ واقعہ اس ہفتے کے شروع میں ممبئی کے مضافاتی علاقے کھار میں واقع شرد کپور کے گھر میں پیش آیا تھا۔32 سالہ شکایت کنندہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ شرد کپور نے انہیں فلمی پروجیکٹ پر بات کرنے کے بہانے اپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔
خاتون کے مطابق جب وہ وہاں پہنچی تو شرد نے انہیں مبینہ طور پر اپنے بیڈروم میں چلنے کو کہا، ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا اور انہیں زبردستی چھوا۔مزید برآں، یہ الزام بھی لگایا گیا کہ شرد کپور نے خاتون کو ان کی ملاقات کے بعد واٹس ایپ پر ایک پیغام بھیجا، جس میں اشتعال انگیز زبان استعمال کی گئی۔خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے شروع میں شرد کپور سے فیس بک پر رابطہ کیا اور اس کے بعد ویڈیو کالز کے ذریعے ان سے بات چیت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں