مظفر آباد، انسداد منشیات آگاہی، آزاد کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام، پبلک ہیلتھ سوسائٹی، آزاد کشمیر پولیس کے اشتراک سے واک

مظفرآباد (آئی اے اعوان) منشیات سے پاک معاشرے کے قیام طلباء وطالبات اور شہریوں میں انسداد منشیات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیاآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد کےسٹی کیمپس سے لال چوک اپراڈاہ تک شعبہ نظامت امور طلباء ،پبلک ہیلتھ سوسائٹی ،آزاد کشمیر پولیس کے اشتراک سے انسداد منشیات آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں ایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمان کنٹھ ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر امتیاز اعوان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس سید اشتیاق گیلانی،ڈاکٹر عدنان الطاف ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز سٹی کیمپس،ڈاکٹر میریوسف ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز چہلہ کیمپس اور ایس ایچ او سٹی تھانہ جاوید گوہر سمیت طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔شرکاء واک نے بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر منشیات کی روک تھام سے متعلق نعرے درج تھے

شرکاء واک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کو منشیات سے پاک خطہ بنانے کے حوالے سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔آزاد کشمیر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے اور نوجوان نسل کو منشیات کے استعمال سے محفوظ رکھنے کیلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوشش کریں گے ۔۔۔۔

close