صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کی ملاقات، نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر بریفنگ

مظفر آباد (پی این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات۔

اس موقع پر وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو جامعہ میں جاری تدریسی اور دیگر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر وچانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید کو ہدایت کی کہ جامعہ ہذا میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اس سلسلے میں انہوں نے مسائل کے حل کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ۔۔۔

close