پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کا یوم تکریم شہداء کے حوالے سے خصوصی پیغام

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہاہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی ضامن ہے ۔ پاک فوج کے شہداء کی قربانیاں ہمارا سرمایہ افتخار ہیں ۔شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت ہم آج آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ دنیا بھرمیں مقیم کشمیری09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر حملوں کی مذمت اور پاک فوج سے بھر یکجہتی کا اظہار کریں ۔۔

یوم تکریم شہدائے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار نے کہاکہ 09مئی کو پاکستان میں فوجی تنصیبات اور شہداء کی یادگاروں پر کیے گئے حملوں پر کشمیری قوم کوتشویش ہے ۔مسلح افواج پاکستان کے جانباز ایل او سی پر جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں توہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حدیث مبارک میں ہے کہ اسلامی سرحد کی ایک روزہ نگہبانی دنیافانی اور اسکی ساری اشیاء سے افضل ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا کہ آزادکشمیر کا کوئی قبرستان ایسا نہیں جہاں کسی شہید کی قبر پر پاکستانی پرچم نہ لہرارہاہو مضبوط افواج ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا بھرمیں مقیم کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کریں۔۔۔۔

close