بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، کشمیر کو آزادی کے لیےمعاشی طاقت بھی ضروری ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب

مظفر آباد (پی این آئی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کشمیر کی وادی بے گناہ مسلمانوں کے خون سے سرخ ہےکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ مودی نے 2019 میں کشمیر کے اسپیشل اسٹیٹس کو بھی چھین لیا، 75 سال میں کشمیر میں لاکھوں مسلمان شہید کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کو آزادی دلانی ہے تو معاشی طاقت بھی ضروری ہے، اپنی صفوں میں اتحاد اور معاشی استحکام لانا ہوگا۔شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو حق دلانا ہے تو پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہوگا، اختلافات بھلانے، سادگی اپنانے اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا گھاس کھائیں گے لیکن کشمیر کو آزاد کرائیں گے، کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی آمد کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔۔۔

close