آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ آج ہو رہی ہے

مظفر آباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے، آج صبح سے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ مظفر آباد ڈویژن میں پہلے مرحلے کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد آج پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع راولا کوٹ، باغ، پلندری اور حویلی میں انتخابات ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چاروں اضلاع کی 787 نشستوں پر انتخابات میں 8 خواتین سمیت 3 ہزار 859 امیدوار مدمقابل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 867 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، پونچھ ڈویژن میں 12 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

سکیورٹی کے حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔۔۔۔۔

close