25 اور 26 نومبر 2022 کی درمیانی شب رات 12:00 بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے پریس ریلیز جاری کر دی

مظفرآباد (پی آئی ڈی)آزادجموں وکشمیر الیکشنز ایکٹ 2020کی دفعہ 112ذیلی دفعہ(1) کے تحت بلدیاتی انتخابات منعقدہ 27نومبر2022مظفرآباد ڈویژن کے لیے الیکشن مہم کے سلسلہ میں پولنگ سے ایک روز قبل کوئی بھی شخص یا امیدوار نہ تو عوامی جلسہ /میٹنگ منعقد کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی ایسے عمل کا حصہ بن سکتا ہے۔ واضع رہے کہ مروجہ قانون کے تحت 25اور26نومبر2022کی درمیانی شب رات 12:00کے بعد الیکشن مہم کی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔

لہذا 25اور 26نومبر2022کی درمیانی شب رات 12:00بجے کے بعد الیکشن مہم جاری رکھنا خلاف قانون ہو گا جس کی خلاف ورزی کے ارتکاب کی صورت میں ایسے افراد اور امیدواران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ یہ بات ترجمان آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

close